karachi moonsoon rain forcasting.
#MONSOON_OUTLOOK #KARACHI
#کراچی_کے_لئے_مونسون_آؤٹلوک:
🔘 کراچی والے اس سیزن کا سردیاں کے ختم ہوتے ہی انتظار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جلد مونسون آجائے۔ اور آخر وہ وقت انتہائی قریب آچکا ہے اور آج ہم آپکو بتائیں گے کہ وہ کراچی میں کیسا جائے گا۔
◾عموماً کراچی میں مونسون جولائی کے دوسرے ہفتے ہی آن سیٹ ہوتا ہے مگر اس بار مونسون جلدی آئے گا۔ مونسون جون کے آخری پانچ دنوں میں آن سیٹ ہوجائے گا۔ ہمارے مشاہدے اور پیرامیٹرز کے مطابق اس بار کراچی میں مونسون میں معمول سے 15-30 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ دو سے تین موسلادھار بارشوں کے سلسلے ہم متوقع کررہے ہیں جن میں سیلابی صورتحال (Urban Flooding) کا خدشہ بھی ہوگا۔ جون کے تیسرے ہفتے تک ایسٹرلیز سندھ تک پہنچ جائیں گی۔
ماہانہ پیشنگوئی:-
▪️جولائی میں مونسون اپنی شروعات کرتا ہے تو ہم ۲-۳ معتدل سے شدید بارشوں کے سلسلے متوقع ہیں۔ سمندری بادلوں کا بھی سیزن ہوتا ہے تو رات اور صبح کے اوقات میں کبھی کبار بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
▪️اگست میں مونسون اپنے عروج پر ہوتا ہے اس لیے اگست میں ۳-۴ بارشوں کے سلسلے متوقع کررہے ہیں جن میں سے ایک یا دو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔
▪️ستمبر میں ہم ۲-۳ بارشوں کے سلسلے متوقع کررہے ہیں جن میں سے ایک شدید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہوگا۔
▪️ اکتوبر میں بھی ہم ۱-۲ بارشوں کے سلسلے متوقع کررہے ہیں۔ اس دوران سیلابی صورتحال کا خدشہ کم ہوگا۔
اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اچھی اور رحمت بھری بارشیں برسائے۔ آمین!
ہم نے بہت محنت سے یہ پوسٹ بنائی ہے پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر لازمی کریں۔ شکریہ۔۔
Comments
Post a Comment
For more quiries,feel free to ask.....